سردیوں کا موسم ویسے تو سب ہی کیلئے پسندیدہ ہوتا ہے ۔اس موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ تازگی کا احساس ہمیں اس
کے استقبال کے لئے آمادہ کرتا نظر آتا ہے
سردیوں کا موسم ویسے تو سب ہی کیلئے پسندیدہ ہوتا ہے ۔اس موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ تازگی کا احساس ہمیں اس کے استقبال کے لئے آمادہ کرتا نظر آتا ہے ۔ڈرائی فروٹ ،رنگ برنگی سبزیاں اور رس دار پھل اس موسم کا وہ تحفہ ہوتے ہیں ۔جن سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ۔
مگر م وسم کبد قسمتی سے اس موسم کے استقبال میں ہماری جلد ہمارا ساتھ نہیں دیتی ہے ۔اس موسم میں وہ ہم سے روٹھ سے جاتی ہے موسم کی خشکی کے سبب اس کی رنگت ماندسی پڑجاتی ہے ۔
اس کی چمک دمک کہیں گم ہوجاتی ہے ۔جس کو واپس لانے کے لئے ہم مہنگے موسچر ائزرزاورکولڈ کریمز کا استعمال کرتے ہیں ۔مگر ان سب کا اثر عارضی ہوتا ہے ۔ان مہنگی کریموں کے استعمال کے دوران ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمارے اپنے باورچی خانے میں اس مسئلے کا انتہائی ارزاں حل موجود ہوتا ہے ۔
دودھ اور بادام کا ماسک
ایک چمچ پسے ہوئے بادام اور دو چمچ دودھ لے کر اس کا پیسٹ بنالیں ۔اس کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں ۔اس کے بعد تازہ پانی سے دھولیں ۔دودھ اور بادام کے اندر موجودوٹامن ای نہ صرف جلد کی رنگت کو بحال کرتا ہے بلکہ اس کو کھلا کھلا اور تروتازہ بناتا ہے ۔
مکھن کے دودھ اور دہی کا ماسک
مکھن کا دودھ درحقیقت وہ دودھ ہوتا ہے جو چھا چھ بنانے کے بعد مکھن نکالنے کے بعد حاصل ہوتا ہے ۔اس کو ہم وزن دہی کے ساتھ ملا کر دس سے پندرہ منٹ تک جلد پر لگا ئے رکھیں ۔دھونے کے بعد جلد میں ہونے والی تبدیلی آپ کو بھی حیران کردے گی۔
گلیسرین کا ماسک
گلیسرین ایک انتہائی سستا اور آسانی سے مل جانے والا جز ہے ۔چہرے کو سادہ پانی سے دھونے کے بعد ہلکا خشک ہونے کے بعد روئی سے دھیرے دھیرے گلیسرین کو چہرے پر لگادیں ۔اس کو دھونے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔یہ دن بھر آپ کے چہرے کو موسم کی خشکی سے بچا کررکھے گا۔
پٹرولیم جیلی کا استعمال
نہانے سے قبل پٹرولیم جیلی کو پورے جسم اور چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرلیں ۔پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے نہالیں ۔اس سے جسم اور چہرے کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے ۔
زیتون کے تیل اور انڈے کی زردی کا ماسک
دوانڈوں کی زردی میں چند قطرے زیتون کا تیل ملالیں اور اس کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں ۔اس کے بعد اس کو چہرے پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں ۔دھونے کے بعد نہ صرف جلد چمکدار اور تروتازہ ہوجائے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ داغ دھبے بھی دور ہو جائیں گے۔
لیموں اور شہد کا ماسک
دو چمچ شہد میں آدھا لیموں نچوڑ لیں ۔اس کو اچھی طرح ملالیں اور اس کو چہرے پر لگالیں خشک ہونے کے بعد اس کو دھولیں اس سے نہ صرف رنگت سفید ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلد کے دھبے بھی صاف ہوتے ہیں ۔
امید ہے ان ٹوٹکوں کے ذریعے نہ صرف آپ اپنی روٹھی ہوئی جلد کو مناپائیں گیں ۔بلکہ اس کے ساتھ
ساتھ اپنے پسندیدہ موسم کا لطف بھی اٹھا سکیں گیں۔
پپیتے کا ماسک
پکے ہوئے پپیتے اور کیلے کو پیس کریک جان کرلیں اس کے اندر دو چمچ شہد ملالیں ۔

0 Comments