تیاری کا مکمل وقت
25 منٹ
پکانے کا وقت
40 منٹکتنے لوگوں کیلئے ہے
7 افرادIngredients - اجزاء
1 قیمہ (بکرے کا) 1 کلو
2 باسمتی چاول 1 کلو
3 اچار 1/2 کپ
4 پیاز (باریک کاٹ لیں) 2 عدد
5 لہسن‘ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
6 ہری مرچیں 3-5 عدد
7 کڑی پتے 3-4 عدد
8 گرم مصالحہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
9 تیزپات 1 عدد
10 لیموں 1 عدد (باریک گول لچھے کاٹ لیں)
11 لونگ 5 عدد
12 ثابت سیاہ مرچیں 5 عدد
13 پانی 4 کپ
14 نمک حسب ذائقہ
15 دہی 1 کپ
16 یلو فوڈ کلر چند قطرے
17 ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
18 ٹماٹر (باریک کاٹ لیں) 2 عدد
19 تیل حسب ضرورت
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر چمچہ چلائیں۔
- 2براؤن ہونے پر اس میں قیمہ ڈالیں اور قیمے کی رنگت براؤن ہونے پر اس میں دہی‘ٹماٹر‘اچار‘ہری مرچیں‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘کڑی پتے‘نمک‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘تیزپات‘لونگ‘ثابت سیاہ مرچیں اور ہلدی پاؤڈر ڈال دیں اور بھونیں۔
- 3جب تیل الگ ہو جائے اور گوشت گل جائے تو پانی ڈالیں اور اُبال آ جائے تو اس میں چاول اور یلو فوڈ کلر ڈال کر چمچہ چلائیں۔
- 4جب پانی سوکھ جائے تو ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
- 5مزیدار اچاری دیگی پلاؤ تیار ہے۔
- 6سرونگ ڈش میں نکال کر لیموں سے گارنش کریں اور رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

0 Comments