جکل جب بچوں کی ماؤں کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے تو اپنے بچوں کا ذکر کرتے جہاں وہ یہ گلہ کرتی ہیں کہ بچے کھاتے کچھ نہیں وہیں یہ بھی کہتی ہیں کہ بچے ہروقت موبائل کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں
آجکل جب بچوں کی ماؤں کو مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے تو اپنے بچوں کا ذکر کرتے جہاں وہ یہ گلہ کرتی ہیں کہ بچے کھاتے کچھ نہیں وہیں یہ بھی کہتی ہیں کہ بچے ہروقت موبائل کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں ۔دراصل جدید دور کی یہ ایجاد ضرورت کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہت بڑا ذریعہ بن چکی ہے لیکن تکلیف وہ بات یہ ہے کہ چھوٹے بچوں کے لیے ڈھیروں نقصانات لیے ہوئے ہے۔
والدین تو یہ کھلونا بچوں کے ہاتھ میں تھما کربے فکر ہوجاتے اور اس کے مضر صحت امکانات کو بالکل نظر انداز کردیتے ہیں. MusicMagpieادارے نے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے بچوں سے تحقیق کا آغاز اس وقت کیا جب انھوں نے دیکھا کہ ہر سال بچوں میں اس استعمال 300فیصد تک بڑھ رہا ہے ۔انھوں نے جب والدین سے بچوں کو موبائل دینے کی آئیڈیل عمر پوچھی تو والدین کا کہنا تھا کہ 11سال بالکل پرفیکٹ عمر ہے ،تب تک بچے کو اس کے استعمال اور اچھے برے کے حوالے سے کافی کچھ پتا چل جاتا ہے لیکن MusicMagpieادارے کی تحقیق کے نتائج تو اس کے برعکس ثابت ہوئے۔

0 Comments