اجزاء
1 مچھلی(بغیر کانٹے کی) آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
6 اجوائن آدھا چائے کا چمچ
7 ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد
8 ہرادھنیا حسب پسند
9 کوکنگ آئل آدھی پیالی
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1مچھلی کو صاف دھو کر خشک کرلیں اور اس پر نمک اور لہسن لگا کر دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
- 2پھر فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں مچھلی کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں ۔
- 3اسی فرائینگ پین میں کوکنگ آئل میں آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی پیاز ڈال کر نرم ہونے تک فرائی کریں ۔
- 4اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر چمچ کی مدد سے کٹاکٹ کی طرح کچلتے ہوئے اچھی فرائی کریں ۔
- 5آخر میں اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ،اجوائن اور بھنا کٹا زیرہ ڈال کر ملائیں ،باریک کٹا ہوا ہرادھنیا ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ رکھ دیں ۔

0 Comments