ایلوویرا کے پودے کا گودا نکال کر صبح و شام اپنے چہرے پر لگائیں
جلد کی شگفتگی کے لیے ایلوویرا کے پودے کا گودا نکال کر صبح و شام اپنے چہرے پر اس گودے سے مساج کریں یہ جلد کی صفائی کے لیے بہترین ہے اور چہرے کی جلد کو رطوربت و نمی سے محفوظ رکھتا ہے اس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کو کسی بھی کریم کو استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔
ایک بلینڈر میں تین سے پانچ بادام آدھا کھیرا کاٹ کر سوکھا دودھ ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا کا گودا دو کھانے کے چمچ اور دو کھانے کے چمچ ملتانی مٹی ملا کر بلینڈ کریں اور اس میں پھر ملائی یا دہی تھوڑا سا ملا دیں پھر اس مسکچر کو اپنے چہرے پر لگائیں تقریباََ آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں خشک کر کے عرقِ گلاب چہرے پر لگا لیں جلد بہت شگفتہ ہوجائے گی۔

0 Comments