سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا بظاہر تکلیف دہ لگتا ہے تاہم سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا در حقیقت متعدد صحت بخش فوائد کا حامل ہے
سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا بظاہر تکلیف دہ لگتا ہے تاہم سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا در حقیقت متعدد صحت بخش فوائد کا حامل ہے۔جو درج ذیل ہیں۔
بہتر خون کی گردش:
ٹھنڈا پانی خون کی گردش کو تیز کرتا ہے جو کہ جسم کے اہم اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتا ہے اور جسم میں سردی کیخلاف مزاحمت کو بہتر بناتا ہے۔
مدافعتی نظام:
کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹھنڈا پانی مدافعتی نظام کو اور زیادہ فعال کرتا ہے۔یہ مدافعتی خلیوں (WBCS) کی پیداوار کو بھی بڑھاتا ہے۔
بیداری:
ٹھنڈا پانی مجموعی طور پر اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے جس سے دماغی بیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ قدرتی توانائی کو فروغ دیتا ہے جس سے آپ خود کو چوکنا محسوس کرتے ہیں۔
بہتر موڈ:
ٹھنڈا پانی اینڈورفن ہارمون کی سطح کو بھی بڑھاتا ہے۔اینڈورفن ایسا ہارمون ہے جو موڈ کو بہتر کرتا ہے اور تناؤ اور اضطراب کی کیفیات میں کمی لاتا ہے۔
جلد اور بالوں کی صحت:
ٹھنڈا پانی جلد پر موجود چکنائی کی کمی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔یہ بالوں کو قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔
کیلوریز میں کمی:
جب ٹھنڈے پانی سے نہایا جاتا ہے تو جسم اپنا بنیادی درجہ حرات برقرار رکھنے کے لئے جسمانی توانائی خرچ کرتا ہے جس سے اضافی کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

0 Comments