ءIngredients - اجزاء
1 مکھن 3 سے 4 کھانے کے چمچ
2 سوجی 1 کپ
3 گھی دو کھانے کے چمچ
4 چینی 1/2 کپ
5 پانی 1/2 کپ
6 الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
7 دودھ حسب ضرورت
8 زعفران (گارنش کیلئے) 1/2 چائے کا چمچ
9 پستے (پسے ہوئے) 2 سے 3 کھانے کے چمچ
10 بادام (پسے ہوئے) 2 سے 3 کھانے کے چمچ
11 کشمش 2 کھانے کے چمچ
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1ایک چھوٹی پتیلی میں مکھن ڈال کر پگھلائیں۔
- 2اس کے بعد اس میں سوجی ڈال کر بھونیں۔
- 3بھوننے کے بعد آدھا کھانے کا چمچ گھی ڈال کر مزید بھونیں۔
- 4اب چینی ڈال کر پھر سے اچھی طرح بھون لیں۔
- 5پھر پانی ڈال کر تھوڑا سا اور پکائیں۔
- 6اب اس میں پسی ہوئی الائچی،دودھ اور زعفران ڈالیں اور اچھے سے مکس کریں،یہاں تک کہ سوجی پک جائے۔
- 7اب اس میں کٹے ہوئے پستے ڈالیں اور ایک بار پھر مکس کریں۔
- 8اس کے بعد اس میں کٹے ہوئے بادام اور گھی ڈال کر مکس کریں۔
- 9پھر کشمش ڈالیں اور چمچ چلاتے رہیں۔
- 10لیجیے مزیدار شاہی حلوہ تیار ہے۔

0 Comments