Subscribe Us

گھریلو کام کاج اور ہاتھوں کی حفاظت -


 اکثر خواتین اپنے ہاتھوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں اور ہاتھوں کی اتنی دیکھ بھال نہیں کرتیں‘جتنی کہ کرنی چاہیے اس لئے ہمارے ہاتھ ہماری اصل عمر بتانے لگتے ہیں

بہت سی گھریلو خواتین کا زیادہ تر وقت باورچی خانے میں کام کاج کرتے ہوئے یا گھر کے دیگر کاموں کی انجام دہی میں گزرتا ہے اور ان سب کاموں میں سب سے زیادہ ہمارے جسم کا جو حصہ متاثر ہوتا ہے‘وہ ہے ہمارے ہاتھ․․․․اکثر خواتین اپنے ہاتھوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں اور ہاتھوں کی اتنی دیکھ بھال نہیں کرتیں‘جتنی کہ کرنی چاہیے اس لئے ہمارے ہاتھ ہماری اصل عمر بتانے لگتے ہیں۔


ایسی خواتین کو چاہیے کہ باورچی خانے میں برتنوں کی دھلائی اور صابہ اور پانی کے دیگر کام کرتے ہوئے ربڑ کے دستانے ضرور پہنیں۔باورچی خانے کے کام ختم کرنے کے بعد باورچی خانے سے نکلنے سے پہلے اپنی ہتھیلی میں 1 چائے کا چمچہ شہد اور ایک چائے کا چمچہ شکر لے کر ہاتھوں کا اچھی طرح مساج کریں۔
اس عمل سے آپ کے ہاتھوں کے مردہ خلیات جھڑ جائیں گے اور آپ کے ہاتھ صحت مند نظر آئیں گے۔اس کے بعد ہاتھ دھو لیں اور ہینڈ لوشن لگائیں۔ہفتے میں ایک مرتبہ زیتون کے گرم تیل سے رات کو سونے سے قبل مساج ضرور کریں۔کچھ ہی دنوں میں آپ کے ہاتھ خوبصورت و صحت مند اور جوان نظر آنے لگیں گے۔

Post a Comment

0 Comments