اجزاء
1 سالم مرغ 1 عدد
2 لہسن‘ادرک پیسٹ 2 چائے کے چمچے
3 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
4 چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچہ
5 گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
6 زیرہ 1/2 چائے کا چمچہ
7 زرد رنگ چٹکی بھر
8 سیاہ مرچ (کٹی ہوئی) 1/2 چائے کا چمچہ
9 اجوائن 1 چٹکی
10 دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
11 لیموں کا رس 1/2 کپ
12 گھی 250 گرام
13 تیل 3 کھانے کے چمچے
14 نمک حسب ذائقہ
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1مرغی کو صاف کر کے دھو لیں اور چھلنی میں ڈال کر اس کا پانی خشک کر لیں اور ترچھے گہرے کٹ لگا لیں۔
- 2ایک باؤل میں لیموں کا رس‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘لال مرچ پاؤڈر‘چاٹ مصالحہ‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘زیرہ‘کٹی سیاہ مرچ‘اجوائن‘دھنیا پاؤڈر‘تیل اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو مرغ پر لگا کر 2 گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
- 3میرینیٹ کیے ہوئے مرغ کو ایک دیگچی میں آدھا گھنٹہ ڈھک کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔(پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں)۔
- 4اس کے بعد ایک علیحدہ کڑاہی میں گھی گرم کر کے اس میں مرغ ڈال کر ڈیپ فرائی کر لیں۔
- 5جب تمام سائیڈز سے اچھی طرح سنہرا فرائی ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر لیموں کا رس اور چاٹ مصالحہ چھڑک دیں اور انڈوں اور سلاد سے گارنش کر کے گرم گرم چپاتی اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

0 Comments