Subscribe Us

فیملی ٹوٹکے -


 چھوٹے موٹے گھریلو مسائل کا بہت ہی آسان سا حل


سبز دھنیے کو اچھی طرح دھونے کے بعد ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر فریج میں رکھنے سے کافی دیر تک فریش رہے گا۔
ٹماٹر کے قتلے گھی،مکھن یا تیل میں تلنے سے اپنی خوشبو اور ذائقہ کھو دیتے ہیں،اگر خوشبو اور ذائقہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ان کو چربی میں تلنے سے ان کی خوشبو اور ذائقہ برقرار رہے گا۔

دہی بڑوں کو نرم بنانے کیلئے پسی ہوئی دال میں دو چائے کے چمچ دہی ڈال دیں۔اس دال کے بنے ہوئے بڑے نہایت نرم اور مزیدار ہوں گے۔
قیمے کی روٹی کو فریز کرنے کیلئے فریزر میں رکھنے سے پہلے میدہ چھڑک کر بٹر پیپر پر رکھیں تاکہ وہ چپکیں نہیں،ایک منٹ تک توے پر اُلٹ پلٹ کر کے فریز کر دیں تو بیس،پچیس دن تک خراب نہیں ہو گی۔


اگر مرچ تیز ہو جائے تو ایک پیاز براؤن کر کے اخبار پر پھیلا دیں،تھوڑی دیر میں خستہ ہو جائے تو ہاتھ سے کچل کر سالن میں ڈال دیں اور ایک لیموں کا رس ڈال دیں مرچ کم ہو جائے گی۔


اگر سالن بنانے کے بعد شوربے،قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آ رہا ہو آدھا چمچ اس میں قصوری میتھی شامل کر دیں،چند سیکنڈ کے اندر تیل یا گھی اوپر آ جائے گا۔
اگر پنیر رکھے رکھے سخت ہو گئی ہو تو ایک ململ کے کپڑے کو سرکے میں بھگوئیں اور پنیر کو اس میں لپیٹ کر رکھ دینے سے یہ نرم ہو جائے گی۔
گوبھی اور بند گوبھی کے رنگ کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے پکاتے وقت ایک چائے کا چمچ دودھ ڈال دیں۔
مرچیں کاٹنے کے بعد ہاتھوں کو جلن سے بچانے کیلئے ہاتھوں کو ٹھنڈے دودھ میں ڈبو دینے سے جلن ختم ہو جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments