گہرے رنگ سردی کے احساس میں کمی کے ساتھ ساتھ انسان کی شخصیت کو بھی پرکشش بنا دیتے ہیں
سردیاں شروع ہوتے ہی مارکیٹس میں چاروں طرف جینز اور ٹاپ شرگس کی ورائٹی نظر آنے لگتی ہے لیکن یہ صورتحال مشرقی خواتین کے لئے کئی بار مشکل صورتحال پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔بطور مشرقی خاتون آپ صرف مغربی ملبوسات میں گزارا نہیں کر سکتی تو آئیے آج بات کر لیتے ہیں مشرقی فیشنسٹا خواتین کے لئے کچھ دیسی آؤٹ فٹ ٹرینڈز کے حوالے سے۔گرم شال سردی کے خاص پہناوؤں میں سے ایک ہے جس کے باعث سردی کے آغاز سے ہی مارکیٹس میں شال کے نت نئے اور دلکش ڈیزائن متعارف کروا دیے جاتے ہیں۔اس موسم سرما سوٹ پر شال اوڑھنے کے بجائے دوپٹے کے طور پر شال کا انتخاب ہی ٹرینڈ کا حصہ ہے جس کے لئے آپ گہری رنگ کی شال کے ساتھ تھری پیس ڈریسز کے بجائے ہلکے رنگ کے ٹو پیس ایمبرائیڈڈ ڈریسز کا انتخاب کر کے دیسی ونٹر ٹرینڈ کو باآسانی فولو کر سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ گلے اور آستینوں پر ہلکی سی کڑھائی کے ساتھ شال والے سوٹ بھی سردیوں کے مقبول ٹرینڈز میں سے ایک ہیں۔

0 Comments