Subscribe Us

سیب کے سرکے کے فوائد -


 پیٹ کا درد ہو یا مروڑ‘نزلہ زکام ہو یا وزن کم کرنا‘سیب کا سرکہ بہت سے مسائل کا تیر بہدف نسخہ ہے


سرکہ بذاتِ خود انتہائی اہم عنصر ہے لیکن جب بات سیب کے سرکے کی ہو تو یہ مائع مختلف مسائل اور بیماریوں سے نجات دلاتی ہے مثال کے طور پر اگر ڈائریا کی شکایت ہو تو سیب کا سرکہ آپ کی مدد کر کے موشن روک کر پیٹ کو صحیح راستے پر ڈال سکتا ہے۔پانی کے ساتھ سیب کا سرکہ ملا کر پی لیں اس کی اینٹی بایوٹک خصوصیات ڈائریا پیدا کرنے والے جراثیموں کا خاتمہ کر دیں گی۔
پیکٹن نامی یہ عنصر پیٹ کے مروڑ کا بھی بہترین علاج ہے۔
ذیابیطس پوری دنیا کو تیز رفتاری سے گھیر رہا ہے۔ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لئے سیب کا سرکہ انسولین کی حساسیت بہتر بناتا ہے اور کھانے کے دوران خون میں شکر کی سطح کم کرتا ہے۔چند کھانے کے چمچے سیب کے سرکے کو رات کو پینے سے بلڈ شوگر کم ہو جاتی ہے تاہم سیب کا سرکہ آپ کی دواؤں کا ہر گز متبادل نہیں۔

گلے کی خراش میں سیب کے سرکہ میں شامل اینٹی بایوٹک خصوصیات خراش کو انفیکشن میں تبدیل ہونے سے روکتی ہیں۔
آدھے گلاس پانی میں آدھا گلاس سیب کا سرکہ ملا کر ہر گھنٹے بعد غرارے کریں۔نزلہ زکام کے دوران بلغم کی موجودگی سے سانس میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
ایسے میں سیب کا سرکہ نہایت مفید ہے۔ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچہ سیب کا سرکہ پی لیں۔
سرکہ میں شامل پوٹاشیم بلغم صاف کر کے بہتی ناک میں آرام دے گا اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات زکام کے جراثیموں کا خاتمہ کر دیں گی وزن کے لئے بھی تیاری کا سرکہ بہت مفید ہے۔یہ بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح گرا کر وزن گھٹاتا ہے۔
ریسرچ کے مطابق دو کھانے کے چمچے سیب کے سرکے کو کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل خوراک کے ساتھ لینے سے 200 سے 275 کیلوریز کم جسم میں داخل ہوتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments