Subscribe Us

سوجی اور پستے کا حلوا بنانے کی ترکیب -

اجزاء
  

2 سوجی آدھ کلو

3 گھی تین چھٹانک

4 بالائی ایک پاؤ

5 کھویا آدھ پاؤ

6 کھوپرا آدھی چھٹانک

7 بادام کی گری آدھی چھٹانک

8 کشمش ایک چمچی

9 چینی آدھ کلو

10 سبز الائچی چند دانے

11 کیوڑا ایک بڑا چمچ

12 پسی ہوئی زعفران آدھی چٹکی 

تیار کرنے کی ترکیب


  • 1پستے کو پانی میں بھگو کر رکھیں
  • 2چھلکا اتار کر پیس لیں اور گھی میں بھون لیں
  • 3سوجی کو الگ سے بھونیں یہاں تک کہ بادامی رنگ ایسی ہو جائے
  • 4دوسرے پتیلے میں گھی کو خوب گرم کر یں اور اس میں سبز الائچی کے دانے پستہ اور سوجی کو ملا کر بھون لیں
  • 5کھویا بھی شامل کر لیں
  • 6تھوڑی دیر بعد بالائی کو پھینٹ کر ڈال دیں چمچہ چلاتے رہیں
  • 7چینی میں تین پاؤ پانی ڈال کر شیرہ بنالیں اسے بھی پتیلے میں ڈال لیں اور اس میں زعفران، کھوپرا، بادام اور کشمش ملا دیں
  • 8مدہم آنچ پر پکنے دیں۔ شیرہ جذب ہو جائے
  • 9پانی اور بالائی خشک ہو جائیں اور حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو کیڑہ ڈال کر اتار لیں
  • 10چند منٹ تک اسی طرح ڈھکا رہنے دیں
  • 11طباق میں حلوا نکالیں اور اوپر چاندی کے ورق لگائیں، بادام اورپستہ چھڑکیں
  • 12پھولوں کی پتیاں اور کسی موسمی پھل کی قاشیں سجائیں اور شوق فرمائیں

  • Post a Comment

    0 Comments