اIngredients - اجزاء
1 چکن لیگ پیسز 1/2کلو
2 فائیواسپائس پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
3 نمک حسب ذائقہ
4 لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
5 چلی گارلک سوس 1کھانے کا چمچہ
6 جنجر پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ
7 چکن پلاؤ کیوبز 1 عدد
8 چاول 2کپ
9 لیکوئیڈ یلو فوڈکلر چند قطرے
10 تیل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
- 1چکن لیگ پیسز کو دھو کر خشک کرکے اس میں فائیو اسپائس پاؤڈر،لال مرچ پاؤڈر ،چلی گارلک سوس‘جنجر پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور 1-2گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
- 2پتیلی میں پانی ابالیں ۔
- 3اس میں چکن پلاؤ کیوب اور چاول ڈال کر پکائیں ۔
- 4نمک اور یلوفوڈ کلرڈال کر دم دے دیں ۔
- 5فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن لیکس ڈال کر فرائی کریں ۔
- 6سرونگ ڈش میں پلاؤ نکالیں ۔
- 7اس کے اُوپر فرائی کی ہوئی چکن لیگ پیسز رکھیں اور مزیدار چکن ٹنگڑی پلاؤ گرم گرم سروکریں۔

0 Comments