Subscribe Us

ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک -

ہفتے میں دو مرتبہ اس ماسک کا استعمال خوشگوار نتائج دے گا

 

کیا آپ کا شمار بھی ان خواتین یا لڑکیوں میں ہوتا ہے جو اپنے چہرے پر نکلنے والے دانوں اور کیل مہاسوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں کیونکہ ایک عام تاثر یہی ہے کہ ایسی جلد کی حامل خواتین کوئی بھی فیس ماسک یا اسکرب استعمال کریں گی تو یہ ان کے مسئلے کی شدت میں اضافہ کر کے جلد کی حالت کو مزید ابتری کی طرف مائل کر دیں گے لیکن یہ محض ایک مفروضہ ہے کچھ اقسام کے فیس ماسک اور اسکرب ایسے بھی ہیں جنہیں اپنی جلد پر استعمال کر کے آپ اپنی مرجھائی ہوئی اور بے رونق جلد پر اک حسین سویرا اور درخشاں چمک بکھیر سکتی ہیں بس شرط یہ ہے کہ یہ آپ کے دانوں یا کیل مہاسوں میں کسی قسم کے بگاڑ یا اضافے کا سبب نہ بنیں۔
اس کے لئے آپ کو بے حد محتاط ہو کر نرم و ملیح اساس کے حامل ماسک یا اسکرب کا انتخاب کرنا ہو گا۔


تسکین آمیز جئی کے دلیے کو ٹھنڈے دہی اور خالص صندل کے پیسٹ میں مکس کر کے اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر پھیلا لیں۔ایک گھنٹے کے بعد تازے پانی سے چہرہ دھو کر صاف کر لیں۔حساس جلد کے لئے ہلدی اور دہی کا ماسک بہترین ہے یہ جلد کو تسکین اور ٹھنڈک دونوں کا احساس مہیا کرتا ہے۔

بلیک ہیڈز اور چکنی جلد کے مسائل سے نجات پانے کے لئے کریلے کے ماسک سے مدد لی جا سکتی ہے۔کریلے کے جوس کو کدوکش کیے ہوئے کھیرے کے ساتھ مکس کریں۔(وٹامنز اور منرلز کی خوبیوں سے لبریز اور ضد سوزش خصوصیات کا حامل ہونے کی وجہ سے کریلے کا جوس جلد میں قدرتی چکنائی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے) اس ماسک کو چہرے پر لگائیں 30 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں اور قدرتی ہوا میں خشک ہونے دیں۔ہفتے میں دو مرتبہ اس ماسک کا استعمال خوشگوار نتائج دے گا۔

Post a Comment

0 Comments