Subscribe Us

جھریوں سے بچنے کے طریقے -


 عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا ایک قدرتی عمل ہے،لیکن بعض افراد کے چہرے پر وقت سے پہلے بھی جھریاں پڑ جاتی ہیں

عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا ایک قدرتی عمل ہے،لیکن بعض افراد کے چہرے پر وقت سے پہلے بھی جھریاں پڑ جاتی ہیں۔ان جھریوں کی وجوہ میں سورج کی مضر شعاعیں،آلودگی،سگریٹ نوشی،بُری عادات،پانی کم پینے کی عادت اور غیر منظم زندگی شامل ہیں۔یہ جھریاں جسم کے کھلے حصوں،مثلاً ہاتھ،گردن،چہرے،گال اور پیشانی پر نمودار ہوتی ہیں۔اس ضمن میں اگر چند احتیاطی تدابیر اختیار کر لی جائیں تو طویل عرصے تک ان جھریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے،خاص طور پر خواتین کو مذکورہ تدابیر پر ضرور عمل کرنا چاہیے۔


ا نکھری ہوئی،تروتازہ اور شاداب نظر آتی ہے۔ایسی جلد طویل عرصے تک جھریوں سے محفوظ رہتی ہے۔اس کے علاوہ جسم کے کھلے حصوں کی صفائی بھی بہت ضروری ہے،اس لئے کہ جھریاں ان حصوں پر نمودار ہوتی ہیں۔ان حصوں پر معالج کا تجویز کردہ لوشن اور موئسچرائزر پابندی سے لگائیں۔کثر ایسا ہوتا ہے کہ دن بھر کی شدید تھکاوٹ کی وجہ سے خواتین میک اپ صاف کیے بغیر ہی سو جاتی ہیں،جس کے باعث اُن کی جلد پر بہت خراب اثرات پڑتے ہیں اور وہ وقت سے پہلے ہی بوڑھی نظر آنے لگتی ہیں۔

خواتین کو چاہیے کہ وہ سونے سے قبل ہمیشہ میک اپ ضرور صاف کریں اور صاف پانی سے منہ دھو کر موئسچرائزر استعمال کریں۔بعض افراد سردیوں میں نہانے کے لئے بہت زیادہ گرم پانی استعمال کرتے ہیں۔

بہت زیادہ گرم پانی جلد کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔اس سے جلد کی اوپری تہ اُتر جاتی ہے اور نہ صرف جھریاں پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،بلکہ جلدی بیماریوں کے خدشات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
جھریوں سے بچنے کے لئے بھرپور نیند لینا بھی بہت ضروری ہے۔گہری اور پُرسکون نیند لینے والا فرد نہ صرف ذہنی سکون محسوس کرتا ہے،بلکہ اس کی جلد بھی

Post a Comment

0 Comments