اجزاء
1 بیسن دو پیالی۔
2 انڈا ایک عدد۔
3 نمک حسب ذائقہ ۔
4 دہی ایک کھانے کے چمچہ ۔
5 باریک کٹی ہری مرچیں چار عدد ۔
6 میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچہ۔
7 پانی حسب ضرورت۔
8 تیل (تلنے کے لئے ) حسب ضرورت ۔
9 دہی ایک کلو ۔
10 چینی دو کھانے کے چمچے ۔
11 لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ ۔
12 چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ ۔
13 کارن فلار ایک کھانے کا چمچہ ۔
بگھارے کے لئے:
1 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ ۔
2 کڑی پتے چند عدد۔
3 میتھی دانہ چند عدد۔
4 ثابت لال مرچ پانچ عدد۔
تیار کرنے کی ترکیب
1ایک پیالے میں دو پیالی بیسن ڈال کر ایک عدد انڈا ،ایک کھانے کا چمچہ دہی ،حسب ذائقہ نمک،چار عدد باریک کٹی ہری مرچ اور ایک چائے کا چمچہ میٹھا سوڈا ڈال کر اچھی طرح ملالیں2 اور آہستہ آہستہ پانی دال کر آمیزہ تیار کر لیں۔3ایک بڑے پیالے میں ایک کلو دہی ،دو کھانے کے چمچے چینی ،ایک کھانے کا چمچہ کارن فلار ،حسب ذائقہ نمک ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ اور ایک چائے ایک چائے کا چمچہ چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔4پھر کڑاہی میں حسب ذائقہ تیل گرم کر کے پکوڑے تَل لیں۔5 جب سارے پکوڑے تَل لیں تو ایک سرونگ باول میں دہی ڈال کر اوپر سے پکوڑے ڈال دیں۔6اس کے بعد بگھار ڈال کر چاٹ تیار کر لیں۔7مزیدار دہی اور پکوڑے کی سپیشل چاٹ افطاری کےلئے تیار ہے
0 Comments